گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے زیادتی، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے زیادتی، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے میڈیکل کے بعد سات سالہ بچی ہادیہ کے والد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں بچی کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ 16سالہ اوباش لڑکا زبردستی بچی کو مدرسے کے واش روم لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔