کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ایک بیان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے، شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔