تازہ ترین
  • بریکنگ :- نئی دلی:ہیلی کاپٹرحادثےمیں 14 میں سے13افرادہلاک
  • بریکنگ :- ہلاک افرادکی شناخت ڈی این اےٹیسٹ سےکی جائےگی،بھارتی میڈیا
  • بریکنگ :- تامل ناڈومیں بھارتی ہیلی کاپٹرآج گرکرتباہ ہوگیاتھا،بھارتی میڈیا
  • بریکنگ :- بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی ہیلی کاپٹرمیں سوارتھے
  • بریکنگ :- بپن راوت کی بیوی بھی ہیلی کاپٹرمیں سوارتھی
  • بریکنگ :- بریگیڈیئرایل ایس لدر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندرسنگھ بھی سوارتھے
  • بریکنگ :- نائیک گورسیوک سنگھ، نائیک جتندرکماربھی ہیلی کاپٹرمیں سوارتھے
  • بریکنگ :- حوالدارستپال، ویوک کمار، بی ایس تیجابھی سوار تھے
  • بریکنگ :- ہیلی کاپٹرونگ کمانڈرپرتھوی چوہان اڑارہےتھے، بھارتی میڈیا

قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا

Published On 23 August,2021 11:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کا معاملہ، پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔

افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ تاہم پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔

پی آئی اے نے کابل کیلئے آج 3 پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ایک روز کیلئے کابل کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔