اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے گریٹر اقبال پارک واقعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی۔ ملاقات میں خواتین سے متعلق صوبہ بھر میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔