آزاد کشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر چھٹی اور 3 روزہ سوگ کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر چھٹی اور 3 روزہ سوگ کا اعلان

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے حریت رہنما کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں، وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہوگیا، سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے، حریت رہنما نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے، جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا۔