آرمی چیف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال بشمول کامیاب انخلاء آپریشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے کوششیں اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔