مسلسل بارشیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی انتظامیہ اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم

مسلسل بارشیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی انتظامیہ اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاسی آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں، انتظامی افسرا ن اور واسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔