تازہ ترین
  • بریکنگ :- دنیابھرمیں 24 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 624 افرادکوروناسےمتاثر
  • بریکنگ :- دنیابھرمیں کوروناسےہلاکتوں کی تعداد 49 لاکھ 45 ہزار 287 ہوگئی
  • بریکنگ :- دنیا بھرمیں 22 کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار 228 مریض صحت یاب

کورونا کی چوتھی لہر مزید 67 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2988 نئے مریض

Published On 13 September,2021 08:42 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 225، سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔