میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج، شرکا کا دھرنا

میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف صحافتی تنظیموں کا احتجاج، شرکا کا دھرنا

میڈیا پر پابندیوں اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کے خلاف اسلام آباد میں ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، یہ دھرنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔

صحافی مشترکہ اجلاس کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ بھی کریں گے۔ صحافی برادری کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے نام سے ذرائع ابلاغ کیلئے ریگولٹری باڈی کے قیام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔