ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے: بلاول بھٹو

ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے: بلاول بھٹو

چیٸرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لئے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے۔