قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے، ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان، ہمارے دور میں 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا، انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں، حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے، پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔