کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر بین ہرڈ نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عظیم مزاح نگار عمرشریف کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، ان کا انتقال پاکستان اور انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے لیے افسوسناک نقصان ہے، میں عمر شریف کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔