لاہور: (دنیا نیوز) چودھری برادران نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا ظاہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کامیڈی کو چاہنے والے آج اچھے فنکار سے محروم ہو گئے۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال پر دلی دکھ ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمر شریف پاکستان کے ایسے فنکار تھے جنہیں پوری دنیا جانتی تھی، غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ کے پھول بکھیرنے والا عمر شریف دنیا سے رخصت ہو گیا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ فنکار برادری کا درد رکھنے والے انسان تھے۔
وفاقی وزیر مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کامیڈی کو چاہنے والے آج اچھے فنکار سے محروم ہو گئے، چودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ گلبرگ میں ان کے نام پر عمر شریف روڈ بھی منسوب کیا تھا، ان کا خلا پُر نہیں کیا جا سکتا۔