شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید

Published On 02 October,2021 09:44 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے دوران 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 5 جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 35 سالہ حوالدار زاہد، 28 سالہ لانس نائیک ولی، 28 سالہ نائیک عبد الحمید شامل ہیں، جبکہ لیویز کے سب انسپکٹر کا نام جاوید ہے۔ شہداء کا تعلق چارسدہ، کرم، خیبر، کرم اور سپن وام سے ہے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔