فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے

Published On 09 October,2021 02:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے۔

 کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلزپارٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کر دار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلزپارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دوں۔ جس پر سید حسن مرتضی نے کہا کہ آپ جیئے بھٹو کا نعرہ لگالیں۔ اس پر فیاض الحسن نے کہا کہ جیئے بھٹو، جیئے بھٹو، جیئے بھٹو۔

 یاد رہے اپوزیشن نے کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست دے دی۔ پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست کے بعد اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کر لی۔

 پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97 رنز بنائے، اپوزیشن نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86 رنز بنائے، اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے پورا کرلیا۔

 

Advertisement