خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کا پہلہ مرحلہ، اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل، نوٹیفیکشن جاری

خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کا پہلہ مرحلہ، اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل، نوٹیفیکشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں 64 اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیئے، اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیا۔

خیال رہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔ پہلے مرحلہ میں تحصیل، ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونلسز کے انتخابات ہوں گے۔