مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر، کراچی میں پی ڈی ایم کا پاور شو

Published On 13 November,2021 03:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر آگئی، کراچی میں پی ڈی ایم کی جانب سے پاور شو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان کی قیادت میں ریگل صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے۔ ن لیگ کے شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد خان بھی مظاہرے میں شریک ہونگے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بی این پی، جے یو پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

پی ڈی ایم پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز کراچی پہنچے۔ ترجمان کے مطابق صدر ریگل چوک میں احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Advertisement