جعلی خبریں
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اب خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026
انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی