کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 270 نئے مریض

کورونا مزید 10 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 270 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 68، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 403، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 383 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 466 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 6 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 29 ہزار 347 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 628 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 984، سندھ میں 7 ہزار 605، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 805، اسلام آباد میں 949، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔