دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے: عثمان بزدار

دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے: عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے، ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔