ملک میں ڈینگی کے حملے، پنجاب میں مزید 4، اسلام آباد میں ایک مریض دم توڑ گیا

ملک میں ڈینگی کے حملے، پنجاب میں مزید 4، اسلام آباد میں ایک مریض دم توڑ گیا

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مزید 213 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہزار 146 ہوگئی۔ صوبے بھر میں اب تک 127 افراد زندگی کی بازی ہار چکے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، مزید 52 مریض سامنے آئے، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 169 ہے۔