پاکستان عالم اسلام کا کلیدی ستون اور طاقت ہے، بحرینی قیادت کا برملا اظہار

پاکستان عالم اسلام کا کلیدی ستون اور طاقت ہے، بحرینی قیادت کا برملا اظہار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحریان کا دورہ کیا اور بحرین کی اعلیٰ سول، فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم کی بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے اہم ملاقات کی، جنرل ندیم، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور مملکت بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد سے بھی ملے۔ ملاقاتوں میں مجموعی تذویراتی صورتحال، سلامتی کو درپیش چیلنجز، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ دوطرفہ سطح پر خطے، گردونواح میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بحرینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بھرپور تاریخ ہے، پاکستان، عالم اسلام کا کلیدی ستون اور طاقت ہے۔