خیر پور تامیوالی میں فوجی مشقیں، سعودی وفد نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

Published On 02 December,2021 03:28 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ فارمیشن کی جنگی مشقوں کے دوران جوانوں نے مہارت کے جوہر دکھائے۔ سعودی وفد نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ مختلف کالجز کے طلبا نے ہتھیاروں کی معلومات حاصل کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں فائرنگ اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، سعودی عرب کی مسلح افواج کے بریگیڈئر جنرل امرمغرم ایچ ال شہری کی قیادت میں وفد نے جوانوں کے میدان جنگ میں حربی جوہر کا مظاہرہ دیکھا اور پیشہ وارانہ تربیت اور معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف سکولز اور کالجز کے طلبا نے بھی جنگی مشقیں دیکھیں، طلبا کو مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
 

Advertisement