لاہور: (دنیا نیوز) بیدیاں روڈ ٹریننگ سنٹر کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہیر کے علاقے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کے سامنے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے گر گئے، ایسے میں پیچھے سے آنے والی تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے تینوں کو اپنے ٹائروں تلے کچل دیا جس سےتینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں موٹرسائيکل سوار باپ امین اور بیٹا محمد حسین تھے جو گاؤں کیر کلاں کے رہائشی تھے جبکہ تیسرا شخص 30 سالہ مقصود زمان ڈسکہ کا رہائشی اور ڈی ایچ اے میں ملازم تھا۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد فرار ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔