کوئٹہ: گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

دھماکہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے نجی ہاؤسنگ سکیم میں ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔