عوام نے مہنگائی کا بدلہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کر دیا:حمزہ

عوام نے مہنگائی کا بدلہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کر دیا:حمزہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں حمز ہ شہباز نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے گڑھ پشاور کے میئر کی نشست ہارنے کو اگلے انتخابات کا نوشتہ دیوار سمجھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نا اہل حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرکے چھوڑا ہے ،اب تو ان کے اپنے بھی اس سچ کو چھپا نہیں پا رہے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اس عذاب سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں جس کا ایک اظہار بلدیاتی انتخابات کے نتائج کر رہے ہیں۔ صاف شفاف الیکشن ہوں تو اس جماعت کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔