لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ الیکشن کمیشن نے جن حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے ان میں تحریک انصاف نے 13 تحصیل جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے مل کر 9 تحصیلیں جیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ تحریک انصاف تباہ ہو گئی، ہم رزلٹ سے مطمئن نہیں لیکن ماتم تو ان جماعتوں کی صف میں ہونا چاہئے۔