مردان:(دنیا نیوز)ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہاری ہوٸی خاتون 3 مردوں کو شکست دے کر جنر ل کونسلر منتخب ہوگئی ہے۔
اشفاق حسین نامی شخص کی دو بیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں تھیں ،پہلی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشت پر منتخب ہوئی،دوسری اہلیہ زینب بی بی 436 ووٹ حاصل کرکے ناکام قرار پاٸی تھی تا ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں اس کے 3 ووٹ نکل آئے اور اس کے کل ووٹ 436 سے بڑھ کر 439 ہوگئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔
جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل6 امیدوار تھے جبکہ زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جس نے 3امیدوراوں کو شکست دے کر قدامت پسند علاقے سے جنرل کونسلر منتخب ہوکر سیاست میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔