سانحہ مری، جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ امداد کا اعلان شرمناک ہے: شازیہ مری

سانحہ مری، جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ امداد کا اعلان شرمناک ہے: شازیہ مری

سانحہ مری پر اپنے ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اوقات کے مطابق معاوضے کا اعلان کیا ، مری میں کئی خاندان اجڑ گئے اور وزیراعظم نیرو کی طرح بانسری بجاتے رہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے چندے پر پلنے والے وزیراعظم سے یہ ہی توقع تھی ،عمران خان سانحہ مری کے متاثرین سے ہمدردی کے بجائے ان پر طنز کر رہے ہیں، شہری برف میں زندہ دفن ہوتے رہے اور جوکر وزیر گاڑیاں گنتے رہے۔