شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1 دہشتگرد جہنم واصل

Published On 26 January,2022 06:56 pm

میران شاہ:(دنیا نیوز) امن دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 1 دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ، اسی دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دہشتگرد صدام ہلاک ہوگیا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، صدام دہشتگردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
 

Advertisement