اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی سکیورٹی، خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Imran Khan today.
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) January 26, 2022
Professional matters pertaining to Pakistan Army were discussed during the meeting. pic.twitter.com/Z083kQh7we
اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چودھری، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد
اجلاس میں وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصوبوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنید پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد
دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔