الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کر دیا

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل کر دیا

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے، وفاقی وزیر نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔