قرضے دگنا ہوچکے ، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

Published On 28 February,2022 05:28 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 61ویں بار تقریر کی، قرضے دگنا ہوچکے ہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، قرضے دگنا ہوچکے ہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے، عدم اعتماد کے معاملات جلد سامنے آئیں گے، نمبر گیم کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم، چیئرمین نیب بتائیں کتنے سیاست دانوں کوانتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیئرمین نیب بھی کیمروں کے سامنے کھلی کچہری لگا کر بتائیں کونسی کرپشن ہوئی؟ ان کی ناکامی کی صورت میں سزا عوام کو مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی چاہتے ہیں اورہم بھی حکومت گھرجائے، حکومت کوعوام کی پرواہ نہیں، عدم اعتماد کے معاملات جلد سامنے آئیں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ سپورٹ اورنیک خواہشات بھی ہیں، پی ڈی ایم 23 مارچ کو اپنا لانگ مارچ کرے گی، پی ڈی ایم کو اے این پی اور پیپلزپارٹی نے خود چھوڑا تھا۔
 

Advertisement