پی ٹی آئی منحرف ایم این اے کا وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ووٹ دینے کا اعلان

پی ٹی آئی منحرف ایم این اے کا وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ووٹ دینے کا اعلان

یاد رہےکہ ملک احمد حسین ڈیہر پی ٹی آئی کے ان منحرف اراکین قومی اسمبلی میں سے ایک ہیں جو مبینہ طور پر اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے احمد حسین ڈیہڑ سے سوال پوچھا کہ عدم اعتماد کے ووٹ پر کہاں کھڑے ہیں تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے میں حکومت کے ساتھ ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے تحفظات کو دور کیا گیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ وہ دور کیے جا رہے ہیں، بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ میرے کچھ مسائل ہیں جو وہ عمران خان حل کریں گے، وہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور اس کے بعد میں ان کی حمایت کروں گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اب بھی حکمران جماعت کا حصہ ہیں۔