آپ کا تحفہ آپ کی مرضی نہیں، حساب دینا پڑیگا، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

آپ کا تحفہ آپ کی مرضی نہیں، حساب دینا پڑیگا، مریم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

خیال رہے کہ توشہ خانہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ایک غیر ملکی صدر نے گھر آکر تحفہ دیا، وہ بھی توشہ خانہ میں جمع کروا دیا، توشہ خانہ سے جو لیا وہ سب ریکارڈ پر ہے۔

سابق وزیراعظم کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی! اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہو چکے ہیں، حساب تو دینا پڑے گا، انشاءاللّہ !۔

  وفاقی کابینہ سے حلف نہ لینے پر مریم نواز نے صدر مملکت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنی آئینی اور ریاستی ذمہ داری ادا کرنے کی جرات نہیں تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں ہے۔