کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، 24 گھنٹوں میں 100 نئے مریض رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، 24 گھنٹوں میں 100 نئے مریض رپورٹ

 این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار 18، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 769، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 460، بلوچستان میں 35 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 178 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 645 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 94 ہزار 141 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 187 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 560، سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔