مدینہ منورہ:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں جمعہ کی نماز ادا کی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سعودی عرب دورے کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وفد کے دیگر ارکان بھی ساتھ تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورۂ سعودی عرب (28-30 اپریل 2022)
— Prime Minister s Office (@PakPMO) April 29, 2022
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سعودیہ عرب دورے کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے.
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی. pic.twitter.com/H4LofYrrYx
وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کی جانب سے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
Prime Minister Shahbaz Sharif along with the Pakistani delegation offered Jumma prayer in Masjid-e-Nabwi (PBUH).
— Prime Minister s Office (@PakPMO) April 29, 2022
The delegation prayed for the security of the country & the nation and for the development & prosperity of Pakistan. pic.twitter.com/3Sg7lPpKNO
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں پر مدینہ منورہ کے گورنر نے ان کا پرتپاک انداز میں استقبال کی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی۔