وزیر اعظم نے نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرر ی کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

Published On 08 May,2022 01:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کو بطور گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔

گورنر سند ھ کی تقرری کا معاملہ، نسرین جلیل صدر عارف علوی سے منظوری کے بعد گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔وہ پہلی خاتون گورنر کا اعزاز بھی حاصل کریں گی۔ نسرین جلیل لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ظفر الحسن برطانوی دور میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر رہے اور بعد ازاں کئی اہم عُہدوں پر فرائض انجام دیئے۔

نامزد خاتون گورنر دو دفعہ سینیٹ کی رُکن منتخب ہوئیں اور کئی کمیٹیوں کی چیئرپرسن بھی رہیں۔ وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر رہنے کے علاوہ ایک متحرک کارکن کا کردار بھی بخوبی نبھاتی رہیں۔ انہیں کچھ عرصے کیلئے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔
 

Advertisement