عامر لیاقت حسین کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان

Published On 14 May,2022 07:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے ان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ اس دوران دانیا شاہ کی جانب سے عامرلیاقت کے حوالے سے متعدد آڈیوز اور ویڈیوز بھی لیک کی گئی۔ ایک ویڈیو میں عامر لیاقت برہنہ حالت میں دکھائی دئیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیا شاہ دونوں پر کڑی تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ چل رہے تنازعے پر پاکستان کی سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے اور اس کے بعد ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔

پی ٹی آئی منحرف رکن قومی اسمبلی نے ہیش ٹیگ میں اللہ حافظ پاکستان بھی لکھ دیا ہے۔ 


چندروزقبل دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر کئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بندرکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوارکیاگیا کہ لگنے لگاتھاوہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

دانیہ نے تشدد کےکاالزام عائدکرنے کے علاوہ یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت آئس اور کوکین کا نشہ کرتے تھے، ان سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے فحش ویڈیوز بنانے کا مطالبہ کرتے اورانہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنے کا کہتے تھے اورانکار پرکمرے میں بندکردیا جاتا تھا۔

جہاں عامرلیاقت کی جانب سے انسٹاگرام پردانیہ کی مبینہ آڈیو لیک کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی گئی وہیں گزشتہ روز دانیہ کا ایک انٹرویوسامنے آیا جس میں ان کی جانب سے فراہم کی گئی ویڈیوزکے چند کلپس بھی دکھائے گئے، اس نازیبا ویڈیومیں عامرلیاقت کو برہنہ حالت میں دیکھاجاسکتا ہے، اس کے علاوہ کمرے میں پلیٹ میں بنائے جانے والے نشے کا کلپ بھی شامل ہے۔

Advertisement