وزیراعظم کا چودھری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت

Published On 15 July,2022 10:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کا چودھری نثار علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق وفاقی وزیر کے بھانجے کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

چودھری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ کیپٹن نعمان عید الاضحیٰ سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
 

Advertisement