ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے 29 اضلاع حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا، جہاں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، اوتھل میں 4 دیہات کے 2300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پی ٹی اے کے تعاون سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں بالخصوص لسبیلہ میں مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں حب، گڈانی، بیلہ، دودر اور جھل مگسی میں بھی 5 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں، فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیموں نے گوادر کے علاقے کو کلیئر کردیا ہے جبکہ گھور میں بند کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔