اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا نے یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، امریکا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈنگ سے زندگیاں بچانے اور متاثرین کی ضروریات کے سامان کی خریداری میں مدد ملے گی اور اس آفت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اس لیے متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر سیلاب تاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کریں گے۔
"The United States stands with communities in Pakistan recovering from the devastation caused by severe flooding. I issued a declaration of humanitarian need, and in response, @USAID_Pakistan will provide $100,000 to affected populations." -DB #AmbBlome 1/3 pic.twitter.com/p9eQInhD8s
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 16, 2022