اسٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، قانون سازی مکمل

اسٹیل ملز سمیت اہم اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، قانون سازی مکمل

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے دو پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل کے شیئرز، فرسٹ ویمن بینک اور اسٹیل ملز کی نجکاری کی تیاری مکمل کر لی ہے، نجکاری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے حویلی بہادر شاہ، بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یو اے ای اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز بھی خریدنا چاہتا ہے، نئی قانون سازی سے قبل حکومت کسی بھی سرکاری ادارے کو فرخت نہیں کرسکتی تھی، رولز سے استثنیٰ کی صورت میں نجکاری کے عمل کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔