کراچی:(دنیا نیوز) پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوان سجاول، شاہ بندر، کیٹی بندر، جاتی، چوہڑ جمالی، گھوٹکی، مرید کھوسو اور میر پور خاص کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں مقامی افراد کو ریسکیو، ریلیف اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سول انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی اور متاثرین کو راشن و دیگر امدادی سامان فراہم کر رہی ہے، ساتھ ہی پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی مدد اور مکمل بحالی کیلئے پر عزم ہے۔