اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اور پنجاب میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول پر آگئی، کوٹری اور سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں اب بھی اونچے درجے کا جبکہ گدو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم، کالا باغ اور چشمہ بیراج میں پانی کی آمد و اخراج معمول کے مطابق ہے، تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 99 ہزار کیوسک ہے، سکھر کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے، کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 5 ہزار 72 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، گدو کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، دریائے سوات میں چکدرہ، منڈا ہیڈ ورکس، چارسدہ روڈ پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب بھی معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔