عمران خان، فواد چودھری و دیگر کے بیانات بے بنیاد ہیں: ترجمان الیکشن کمیشن

عمران خان، فواد چودھری و دیگر کے بیانات بے بنیاد ہیں: ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان، فواد چودھری،عمر ایوب، فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ھے اور ابھی تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایسا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی شخص الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔