قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں بھی اختلافات

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں بھی اختلافات

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرکے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف بطورِوزیراعظم عدم اعتماد سے قبل پارٹی کے 25 اراکین نے خود کو علیحدہ کر لیا تھا، اسی دوران عمران خان علی الاعلان کہتے تھے کہ میری پارٹی کے پچیس اراکین اسمبلی کو خریدا گیا تاہم ان الزامات کی اراکین نے تردید کر دی تھی۔