کراچی: (دنیا نیوز) معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام کے ہمراہ مولانا راشدمحمود سومرو، قاری عثمان سمیت و دیگر جے یوآئی رہنماؤں نے کراچی پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں فضل الرحمان نے مفتی اعظم مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر دارلعلوم کراچی کا دورہ اور شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی سے تعزیتی ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی دینی ملی اور تحریکی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
دوسری طرف مولانا فضل الرحمان کل مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔ مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 9 بجے دارلعلوم کراچی کورنگی میں ادا کی جائے گی۔