لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے بڑے ریلوے سٹیشنز پر ٹرینوں کا سٹاپ 5 منٹ تک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر کے زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ اس اقدام سے مسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اور اترنے کیلئے مناسب موقع ملے گا، فیصلے کا اطلاق 22 دسمبر سے ہو گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410 فٹ سٹینڈرڈ کیلئے تیار کیا جائے گا، انجن، پاور وین اور سامان کے ڈبوں کو ٹرین کے شروع یا آخر میں لگایا جائے تا کہ مسافروں کو چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 20, 2022
بڑے ریلوے سٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ
مسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اترنے کا مناسب موقع ملے گا
فیصلے کا اطلاق 22 دسمبر سے ہو گا
چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410 فٹ سٹینڈرڈ کیلیے تیار کرنے کا فیصلہ
Admin pic.twitter.com/y9ymBQFWgy
وزیر ریلوے نے افسروں کو ویک اینڈ پر لاہور - راولپنڈی ریل کار میں مسافروں کے رش کے باعث اضافی کوچ لگانے کی بھی ہدایت کی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کیلئے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی، امدادی رقم صرف بلوچستان کیلئے مختص ہو گی، انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کیلیے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 20, 2022
امدادی رقم صرف بلوچستان کیلیے مختص ہو گی
ریلوے ہیڈکوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی پلان پیش کرنے کی ہدایت
کراچی ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
اجلاس میں کراچی ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں نئے ڈی ایس کراچی کا تقرر کر دیا گیا اور کہا گیا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مہر، بدر، راوی، سر سید، غوری اور تھل ایکسپریسز کی کمپوزیشن، آمدنی، اخراجات، سٹاپس سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔