اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے مزید استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی پر طنز کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35 استعفوں کی منظوری کو تحریک انصاف کے لیے ایک اور سرپرائز قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے طنزیہ کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کر رہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہو گئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟